skardu mein shadi karugi

جنت مرزا کی بات  پکی ہوگئی؟؟

ٹک ٹاک سے شہرت پانے کے بعد اداکاری اور ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والی ” جنت مرزا“ کی ممکنہ طور پر بات ’ پکی ‘ ہو گئی ہے تاہم ابھی اس کی باضابطہ طور پر کسی قسم کی تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔۔فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل اور حال ہی میں ایکٹنگ ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جنت مرزا کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ انہوں نے ٹک ٹاک اسٹار عمر بٹ سے منگنی کر لی ہے۔اس حوالے سے ان کے ایک کمنٹ کا سکرین شاٹ بھی وائرل ہورہا ہے جس میں جنت مرزا سے ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ کی بات پکی ہو گئی ہے؟صارف کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں اداکارہ نے (بی پی) یعنی بات پکی لکھ کے جواب دیا۔تاہم بات پکی ہونے کے حوالے سے ابھی تک انہوں نے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں