jang or geo ka boycott ishtehaaraat bhi band

جنگ اور جیو کا بائیکاٹ، اشتہارات بھی بند۔۔

میڈیا کی آزادی کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے اور کنٹینر سے اس کے حق میں بولنے والوں نے ‏آزادی اظہار پر ایک اور قدغن لگا دی،  اطلاعات کے مطابق حکومت نے جنگ اور جیو گروپ کے اشہارات دوبارہ بند کر دیئے اور کہا ہے کہ  آئندہ حکم تک کوئی رہنما جیو پر نہیں آئے گا۔ دریں اثنا اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میڈیا کے اشتہار بند کرنا غلط ہے،انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ وہ اپنے ان مشیروں سے محتاط رہیں جو غلط بیانی سے حکومت اور میڈیا کے درمیان خلیج حائل کر رہے ہیں پی ٹی آئی ارکان کو  مخصوص چینلوں میں جانے سے روکنے پر تشویش ،حکمران جماعت متوازن کوریج سے محروم ہو جائیگی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے اپنے ارکان کو مخصوص چینلوں میں جانے سے روکنے پر تشویش ہے، اس سے حکمران جماعت اپنی پالیسیوں اور نقطہ نظر کی متوازن کوریج سے محروم ہو جائے گی۔۔آزادی اظہار رائے جمہوریت کا حسن ہے، ہم وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پارٹی قیادت سے اس فیصلے پر نظر ثانی کی دراخوست کرتے ہیں،چند اخبار اور میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات بند کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اشتہارات پر پاپندی بظاہر پیکا آرڈیننس میں ترمیم کی مخالفت کے تناظر میں لگائی گئی ہے۔۔سرکاری اشتہارات پبلک ٹرسٹ ہیں جن کو مخصوص اخبارات اور چینل کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے،میں یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوں کہ میڈیا کے اداروں کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ وزیراعظم نے مجھے میڈیا ہاؤسز اور حکومت کے درمیان پیکا آرڈیننس کے حوالے سے معاملات سلجھانے کا ٹاسک دیا ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں