روزنامہ جنگ” نے کراچی پریس کلب کرکٹ نائٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔۔روزنامہ جنگ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وننگ ٹرافی اپنے نام کی۔جنگ کی ٹیم نے اے اسپورٹس ( اے آر وائی )، اے پی پی اور روزنامہ امت کی ٹیم کو شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔سیمی فائنل میں جنگ کی ٹیم نے دنیا نیوز کی ٹیم کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ فائنل میں ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم نیوز ون کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی۔جنگ ٹیم کی کپتانی کپتان ثاقب صغیر کر رہے تھے جبکہ اعجاز احمد،مطلوب حسین،عاطف خان،محمد منصف اور نعیم کھوکھر بھی ٹیم کا حصہ تھے ۔پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی نے جنگ کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ روزنامہ جنگ کی ٹیم واقعی مبارکباد کی مستحق ہے جس نے ہر مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھائی۔انہوں نے کراچی پریس کلب ٹورنامنٹ کی انتظامی کمیٹی شعیب جٹ ، عباداللہ خان، میاں ذیشان ، بدیع الزماں ، خضر اعظم ،زسہد غفار اور دیگر کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک بہترین ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔
جنگ نے کراچی پریس کلب کرکٹ نائٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔۔
Facebook Comments