jang nawae waqt begaar campus banchuke hen

جنگ ، نوائے وقت بیگار کیمپس بن چکے ہیں،پی یوجے۔۔

پی یو جے کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے کم از کم تنخواہ نہ دینے والے اداروں کے خلاف کاروائی کے فیصلے کا خیر مقدم ، میڈیا ہاؤسز میں بھی اس فیصلے کا اطلاق کیا جائے۔۔ اپنے ایک بیان میں پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر منصور ملک، سینئر نائب صدر ظہیر شیخ، نائب صدر ممتاز سلیم لنگا، جنرل سیکرٹری عامر ملک، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید آفاق علی زیدی، جوائنٹ سیکرٹری علی جعفری، خزانچی وقاص خلیل اور اراکین مجلس عاملہ نے کہا کہ جنگ اور نوائے وقت جیسے بڑے میڈیا گروپس سمیت میڈیا ہاؤسز کی اکثریت اس وقت صحافیوں اور دیگر ملازمین کے لیے بیگار کیمپ بن چکی ہیں جہاں پڑھے لکھے پی ایچ ڈی ، ایم فل اور ایم اے پاس صحافیوں کو گزشتہ کئی سالوں سے 30 ہزار سے بھی کم تنخواہیں دے کر ان کا خون نچوڑا جا رہا ہے جبکہ اس کے برعکس یہ میڈیا ہاؤسز ہر سال اشتہارات کی مد میں حکومت سے اربوں روپے بٹورتے ہیں۔۔پی یو جے نے اس امر پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا میڈیا ہاؤسز کی اکثریت میں گنتی کے چند صحافیریگولر ہیں ورنہ اکثریت کانٹریکٹ پر  کام کرنے پر مجبور ہیں۔ یوں یہ میڈیا ہاؤسز حکومت کو ٹیکس کی ادائیگی سے بھی بچ جاتے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں