jang intezamia ne apne hi 7 mulazimeen par muqadma kardia

جنگ ملازمین پانچ سال سے تنخواہوں میں اضافےسے محروم۔۔

جنگ ‘‘ کو ملک کے سب سے بڑے  میڈیاگروپ کا اعزاز حاصل ہے ۔ جہاں دیگر چینلز و اخبارات کی نسبت تنخواہیں اور مراعات بھی معقول تھیں ۔ لیکن گزشتہ ساڑھے تین سال کے دوران  جنگ گروپ نے نہ صرف سینکڑوں ملازمین کو بیک جنبش قلم فارغ کردیا وہاں ادارے میں بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کا سلسلہ بھی ختم ہوچکا ہے ۔ پپو کا کہنا ہے کہ اب ڈیڑھ سے دو ماہ کے وقفے سے ملازمین کو تنخواہ ملتی ہے  اور گزشتہ 5سال سے ادارے نے تنخواہوں میں بھی اضافہ نہیں کیا جس کی وجہ سے کارکنوں کیلئے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے ۔ بڑے پیمانے پر ڈائون سائزنگ کے بعد ادارے نے نئی ہائرنگ بھی بند کر رکھی ہے۔ جس سے ملازمین پر نہ صرف کام کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہے بلکہ تنخواہیں  تاخیر سے ملنے کے باعث یوٹیلٹی بلز  ‘ بچوں کے سکولوں کی فیسوں کی ادائیگی اور دیگر اخراجات پورے کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔ پپو نے مزید بتایا کہ ادارے کی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل کارکنوں کو نظر انداز کرنے کے بعد کارکنوں کی کام میں دلچسپی ختم ہو گئی ہے جس کے باعث اخبار کا جو ماضی میں معیار تھا وہ بھی گر رہا ہے ۔جنگ میں سنگین غلطیاں معمول بن گئی ہیں جس سے ’’جنگ‘‘ اب ڈمی اخبار میں تبدیل ہو چکا ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ اگر اب بھی مالکان نے ہوش کے ناخن نہ لئے اور کارکنوں سے از خود رابطہ کر کے  مسائل و مشکلات معلوم کر کے  ازالہ نہ کیا اور صرف بھاری بھرکم تنخواہوں و مراعات کے حامل ’’بزرگ‘‘ڈائریکٹرز پر انحصار کیا تو اس ادارے کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا ہوگا۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں