جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمن مرحوم کے لگائے گئے پودےجنگ لندن ایڈیشن کو بند کر کے تمام اسٹاف کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ پرنٹ میڈیا میں سکڑاؤ کا عمل جاری ہے،جنگ لندن کے بند ہونے اور تمام 28 ملازمین کو فارغ کردیاگیا۔۔ جنگ گروپ اس سے قبل اپنے شام کے دو اخبارات عوام اور انگریزی کا ڈیلی نیوز بھی بند کر چکا ہے، روزنامہ نوائے وقت، دنیا اور 92 بھی ڈمی اخبار کا روپ دھار چکے ہیں تینوں اداروں سے بڑے پیمانے پر برطرفیاں کی گئی ہیں، روزنامہ ایکسپریس میں بھی ملازمین کی تعداد نہایت ہی کم ہے، روزنامہ جنگ اور ڈان میں ڈاؤن سائزنگ اور رائٹ سائزنگ کا عمل تو کئی برس سے جاری ہے اور اب ان اداروں سے ان کے مستقبل کے حوالے سے تشویش ناک خبریں مل رہی ہیں، ڈان گروپ ماہانہ ہیرالڈ پہلے ہی بند کر چکا ہے، روزنامہ امن بھی اب ڈمی شکل میں ہی برقرار ہے۔
Facebook Comments