نیشنل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی صدر طاہر جعفری نے کہا ہے کہ جنگ انتظامیہ کی جانب سے تمام اسٹیشنز سے ملازمین کی بڑے پیمانے پر چھانٹیوں اور ریگولر ملازمین کو ریٹائر کرنیکی کی تیاری کی جارہی ہے جس کی نیشنل یو نین آ ف جر نلسٹ بھرپور مذمت کر تی ہے جنگ انتظامیہ کی جانب سے ایسا کو ئی بھی اقدام غیر آ ئینی اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہو گا جس کے نتائج مالکان و انتظامیہ کو عدالتوں میں بھگتنا ہو ں گے ۔۔نیشنل یو نین آ ف جر نلسٹ جنگ ملازمین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شنید میں آیا ہے کہ ایڈیٹرز نیوز ایڈیٹرز سب ایڈیٹرز مختلف شعبوں کے منیجرز کمپیوٹر آپریٹرز پریس ورکرز اور دیگر شعبوں میں کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین کو برطرف کرنے کی تیاریاں ہورہی ہیں جسکی اجازت نہیں دینگے انہوں نے مزید کہا کہ قلیل تنخواہیں وصول کرنے والے ملازمین کی بجائے ہیڈ آفس کراچی میں تعینات بورڈ آف ڈائریکٹر کے لاکھوں روپے بٹورنے والے ضعیف العمر ارکان کو گھر بھیجا جائے جنہوں نے ملک کے سب سے بڑے موقر ادارے کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے
جنگ کے تمام اسٹیشنز پر چھانیٹوں کی تیاریاں۔۔
Facebook Comments