روزنامہ جنگ سے منسلک صحافی عاصم جاوید کے گھر میں سیوریج گٹر میں گیس بھرنے سے شدید دھماکہ ہوا جس سے کھڑکیاں دروازے ٹوٹ گئے ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ میں صحافی عاصم جاوید کو بھی چوٹیں آئیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر واپس بھیج دیا گیا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
Facebook Comments