سندھ جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پریکٹشنرز کمیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کمیشن کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی کی صدرات میں ہوا اجلاس روزنامہ جنگ کے سینئر رپورٹر ایس ایم عسکری کو نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کرکے لاپتہ کیے جانے کے واقعے پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کی درخواست پر ایک نکاتی ایجنڈے پر طلب کیا گیا تھا اجلاس میں کمیشن کے رکن، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی، ییومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان اور سی پی این ای کے ڈاکٹر جبار خٹک نے شرکت کی اجلاس میں تواتر سے صحافیوں کے اغوا کے واقعات پر برہمی اور تشویش کا اظہار کیا گیا کمیشن کے چیئرمین جسٹس رشید اے رضوی کا کہنا تھا کہ چونکہ ایس ایم عسکری کسی مقدمے میں مطلوب نہیں تھے اس لیے یہ واضح طور پر اغوا کا واقعہ ہے اور یہ ریاست کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی جان و مال اور آزادی کا تحفظ کرے ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ ایس ایم عسکری کا اغوا اور لاپتہ کیا جانا آئین کے آرٹیکل 9 اور 10 کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ کمیشن کے چیئرمین نے سیکریٹری داخلہ سندھ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ کو 24 گھنٹے میں ایس ایم عسکری کو بازیاب کرانے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ واقعے سے متعلق رپورٹ 36 گھنٹوں میں کمیشن میں پیش کی جائے
جنگ کے رپورٹر کی فوری بازیابی کا حکم۔۔
Facebook Comments