jang ke baahir bhook hartaali camp lagaenge

جنگ کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے، فہیم صدیقی۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سکریڑی فہیم صدیقی نے کہا ہے کہ ہم عوام۔ ڈیلی نیوز۔ دی نیوز اور دیگر اخبارات اور میڈیا ہاؤسسز کے برطرف ملازمین کے ساتھ ہیں ہم ان کے حقوق کے حصول کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کلب کے باہر جنگ گروپ کے جبری برطرف ملازمین کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوۓ کیا انھوں نے کہا کہ پانچ مظاہرے ہوچکے ہیں اب آپ لوگ جنگ دفتر کے باہر اسی طرح بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں جس طرح ہم نے میر شکیل الرحمن کی رہائی کے لئے  لگایا تھا انھوں نے کہا کہ ہمارے 19نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر حکومت سے مذاکرات کا آغاز ہوچکا ہےاور توقع ہے اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ عاجز جمالی نے کہا کہ ہم عوام۔ ڈیلی نیوز۔ دی نیوز اور دیگر اخبارات ومیڈیا ہاؤسسز کے برطرف ملازمین کے ساتھ ہیں اور ان کو ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں کراچی پریس کلب کے سابق صدر احمد خان ملک نے کہا ہے کہ برطرف ملازمین کے واجبات فوری ادا کئے جائیں انھوں نے کہا کہ میڈیا مالکان ضرورت پڑنے پر اپنے ذاتی مفادات کے  لئے ملازمین کو استعمال کرتے ہیں بعدازاں ان کو حق دینے پر بھی آمادہ نہیں ہوتے یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ دی نیوز ایمپلائز یونین کے جنرل سکریڑی داراظفر نے کہا کہ ہم عدالت سمیت ہر فورم پر ملازمین کے حقوق کے لۓ جدوجہد جاری رکھیں گے اور ان کو انصاف دلاۓ بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔روزنامہ عوام کے جبری برطرف ایڈیٹر نشید آفاقی نے کہا کہ ظالم اخباری مالکان نوشتہء دیوار پڑھ لیں ان کو ہر حال میں واجبات ادا کرنا ہوں گے۔برطرف ملازمین پر عزم ہیں ان کے حوصلے بلند ہیں وہ دن بہت جلد آنے والا ہے جب ہم پریس کلب پر جشن فتح منا رہے ہوں گے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں