جنگ کےصحافی پر تشدد، ملزمان گرفتار۔۔

روز نامہ جنگ کے رپورٹرمنصف خواجہ پر ایک بلدیاتی کونسلر عاقب خان کے ساتھی وقاص عرف بر گر نے بہیمانہ تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا انھیں تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،بھائی کے مطابق مذکورہ افراد کا خواجہ منصف کے چھوٹے بھائی سے جھگڑا تھا ،جس پر خواجہ منصف نے جب ان سے معلوم کیا تو وقاص عرف بر گر مشتعل ہو گیا ،اور ان پر حملہ کر دیا ،جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ، آخری اطلاعات تک ان کاجناح اسپتال میں سی ٹی اسکین کیا جارہا تھا ۔ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے وقاص سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں