jang je ihdedaran ka ocha hatakanda

جنگ کے ٹاؤٹ عہدیداران کا اوچھا ہتھکنڈا۔۔

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلٹس مختلف عدالتوں میں اپنے قانونی حق کے لئے جنگ لڑنے والے ملازمین کے خلاف جنگ انتظامیہ کے اوچھے ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتی ہے، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلٹس کے صدر طارق علی ورک ، قائم مقام سیکرٹری گلزار خان، فنانس سیکرٹری ندیم چودھری اور تمام عہدے داران کی جانب سے جاری بیان میں اس امر کی شدید مذمت کی گئی ہے کہ وہ اپنے جائز حقوق کیلئے قانونی راستہ اختیار کرنے والے ورکرز کے خلاف مذہبی منافرت جیسی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کروانے سے بھی گریز نہیں کیاگیا ہے اور ایف آئی اے سے غیرقانونی طور پر حراست کے بعد پولیس کو استعمال کیا جارہا ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلٹس نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ ابھی چند سال قبل میر شکیل الرحمن خود توہین مذہہب کے جھوٹے مقدمات کا سامنا کرچکے ہیں اور آر آئی یوجے نے اس وقت ان کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا تھا لیکن آج خود میر شکیل الرحمن کی ایما پر انتظامیہ اپنے ورکرز کے خلاف وہی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور متعدد ورکرز کی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق کردیئے گئے ہیں۔ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلٹس نے سینتالیس ورکرز کی جانب سے دی جانے والی درخواست کو نظرانداز کرکے مالکان کے ٹاؤٹ انتظامی عہدیداران کی دی گئی درخوست پر ورکرز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد راولپنڈی پولیس کے اقدام پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے دباؤ لے کر اپنی جانبداری کا کھلا ثبوت دیا ہے جب کہ قانونی طور پر ایسی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ صرف مجاز افسران کی مکمل انکوائری کے بعد ہی درج کیا جاسکتا ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلٹس نے ورکرز کے بھرپور دفاع کا عزم کرتے ہوئے مقدمے کے فوری اخراج کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تمام تر صورتحال کر مدنظر رکھتے ہوئے بھرپور احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل پر غور کیا جارہا ہے اور ورکرز کے استحصال کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلٹس اس معاملے پر ہر حد تک جانے کے لئے تیار ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں