پنجاب یونین آف جرنلٹس کے صدر ابراہیم لکی، جنرل سیکرٹری خاور بیگ و ایگزیکٹیو کونسل نے جنگ گروپ انتظامیہ کی جانب سے گروپ کے زیراہتمام مختلف اداروںمیں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید ردعمل کا اظہارکیا ہے، اپنے ایک بیان میں پنجاب یونین آف جرنلٹس کا کہنا ہے کہ جنگ گروپ معاشی طور پر ایک مستحکم ادارہ ہے، اس ادارے کے زیراہتمام الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے کئی ادارے ہیں جو کامیابی سے چل رہے ہیں مگر اس کے باوجود ان اداروں میں کام کرنے والے ملازمین میں گزشتہ دو ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں جس سے صحافی برادری میں اضطرابی کیفیت پائی جاتی ہے۔۔
Facebook Comments