jang group ko 3 roz mein tankhuahen dene ka warning

جنگ گروپ کو 3 روز میں تنخواہیں دینے کی وارننگ ۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز نے جنگ گروپ میں صحافیوں کو دو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تمام صحافیوں کو جلد از جلد تنخواہ ادا کی جائے صدر شمیم شاہد سیکرٹری جنرل راجہ ریاض اور ایف ای سی کے  ارکان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اخباری مالکان اس وقت حکومت سے کروڑوں روپے کے اشتہارات حاصل کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود اپنے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دے رہے جو کہ انتہائی تشویش کی بات ہے روزنامہ جنگ جیسے ادارے کا تنخواہ ادا نہ کرنا ایک لمحہ فکریہ ہے پی ایف یو جے ورکرز مطالبہ کرتی ہے کہ جنگ گروپ کے تمام ملازمین کو جلد از جلد تنخواہ ادا کی جائے تاکہ وہ سکون کے ساتھ  رمضان کے روزے رکھ سکیں اور دیگر ضروریات کو پوری کر سکیں یونین نے متنبہ کیا ہے کہ اگر تین دن کے اندر تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو لاہور پریس کلب کے باہر  احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور احتجاج کا سلسلہ مرحلہ وار پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں