jang group ko 3 roz mein tankhuahen dene ka warning

جنگ گروپ کے جبری برطرف ملازمین کا احتجاج۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے جنگ گروپ کے اخبارات روزنامہ عوام، دی نیوز اور ڈیلی نیوز سے جبری برطرف کیے گئے ملازمین کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور کراچی کی صحافی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ 10 فروری کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے صحافی اتحاد کا ثبوت دیں۔ کے یو جے کے صدر نظام الدین صدیقی اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ارکان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس نے صحافیوں کے حقوق کے لیے اٹھنے والی ہر آواز پر ہمیشہ لبیک کہا ہے جنگ گروپ سے برطرف کیے گئے ملازمین اپنی بحالی کی تحریک چلا رہے ہیں کے یو جے پہلے بھی ان کے ساتھ کھڑی تھی اور آئندہ بھی ان کے شانہ بشانہ ہوگی 10 فروری کو کراچی پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتال میں بھی کے یو جے کے ارکان حصہ ہوں گے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ تمام میڈیا مالکان کا فنانشل آڈٹ کرائے اور آڈٹ رپورٹ پبلک کی جائے اور ایسے تمام اخبارات جہاں سے ملازمین کو جبری برطرف کرکے بظاہر انہیں بند کردیا گیا ہے ان سے متعلق ان اطلاعات کا بھی نوٹس لیا جائے کہ ایسے اخبارات سرکاری اشتہارات کے لیے باقاعدگی سے ڈمی شایع کررہے ہیں۔ کے یو جے نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اخبارات کی ڈیکلریشن منسوخ کی جائے یا انہیں باقاعدگی  سے شایع کرنے کے لیے یہ اخبارات ملازمین کے حوالے کردیے جائیں۔

social media marketing
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں