balochistan ke sahafi apne huqooq par kabhi samjhota nahi karenge

جنگ گروپ کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اظہارتشویش

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے جنگ گروپ میں تنخواہوں کی ادائیگی میں دو سے تین ماہ کی تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  بلوچستان میں روز نامہ جنگ سب سے زیادہ بزنس کرنیوالا اخبار ہے ۔ ملازمین کہ تنخواہیں فوری فراہم کئے جائیں۔۔بی یو جے کے صدر عرفان سعید جنرل سیکرٹری منظوراحمد اور کابینہ کے اراکین نے  مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں جنگ گروپ کو ہر مہینے صوبائی محکموں کے کروڑوں روپے کے اشتہارات شائع ہوتے ہیں اس کے باوجود ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے۔ اس کے علاوہ جنگ اخبار کے صفحوں کی تعداد بھی کم کر کے 10کردی گئی ہے حالانکہ کئی مقامی اخبارات کے صفحات کی تعداد12ہے ۔جنگ میں اشتہارات کی بھرمار سے خبریں بھی بہت کم شائع ہوتی ہیں جس سے قارئین کے حقوق بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔ صفحات کی کمی وار اشتہارات کی زیادتی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ادارہ خالصتا‘‘ منافع میں ہے اس کے باوجود خود ساختہ مالی بحران ظاہر کر کے ملازمین کو دو سے تین ماہ کے بعد تنخواہوں کی ادائیگی افسوسناک ہے۔جبکہ کم سے کم تنخواہ پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ۔انہوں نے کہاکہ جنگ گروپ میں گزشتہ دس برس سے تنخواہیں بھی نہیں بڑھائی گئیں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے جنگ گروپ کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کر کے  باقاعدگی سے ادائیگی کے احکامات جاری کئے جائیں۔ ورکرز اور صحافی اس مہنگائی میں شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کررہے ہیں جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جاسکتا، ملازمین کو تنخواہیں فوری ادا نہ کی گئیں تو بی یو جے پی ایف یو جے کے پلیٹ فارم سے سخت لائحہ عمل اپنانے سے گریز نہیں کرے گی۔۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں