محکمہ صحت سندھ کے تعاون سے جنگ گروپ کے ملازمین کی کورونا ویکسی نیشن شروع کر دی گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع جنوبی ڈاکٹر راج کمار کی جانب سے ڈاکٹروں اور ویکسی نیٹرز کی ایک ٹیم کو جنگ کے دفتر میں تعینات کیاگیا۔ جنگ گروپ نے ملازمین کی ویکسی نیشن کے لئے خصوصی انتظامات کیے تھے۔ پہلے دن 400سے زائد ملازمین کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی ۔ اس موقع پر جنگ کی انتظامیہ نے محکمہ صحت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments