jang group ke bartaraf mulazimeen ka ahtejaaji muzahira

جنگ گروپ کے برطرف ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ۔۔

مریم اورنگزیب اپنا وعدہ نبھائیں اور آئ ٹی این ای کے چیئرمین کا فی الفور تقرر کرکے مظلوم صحافیوں کا مطالبہ پورا کریں ان خیا لات کا اظہار صحافی رہنماؤں عا جز جمالی ۔فہیم صدیقی ۔مظہر عباس نے روزنامہ عوام اور دی نیوز کے برطرف کارکنوں کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر روزنامہ عوام کے برطرف ایڈیٹر نشید آفاقی نے بھی خطاب کیا عارف حسین ہاشمی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے صحافی رہنماؤں نے کہاکہ ہم آپ کی جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہیں اس سے پہلے ہونے والے مظاہروں میں بھی ہم نے آپ لوگوں کا ساتھ دیا آئندہ بھی دیں گے انھوں نے کہا کہ سابقہ فاشٹ حکومت نے ناصرف میڈیا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا بلکہ آئ ٹی این ای کے چیئرمین کا تقرر نہ کرکے مظلوم صحافیوں کے لئے انصاف کا دروازہ بند کردیا انھوں نے کہا کہ آئ ٹی این ای کے چیئرمین کا تقرر نہ ہونے سے سینکڑوں مقدمات زیر التوا ہیں انھوں نے کہا کہ ابھی ایک دو دن میں صحافیوں کے قائدین کا کراچی پریس کلب میں کنونشن ہوگا اس میں ہم آئ ٹی این ای کے چیئرمین کی تقرری کا معاملہ بھی اٹھائیں گے انھوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو ہم آن بورڈ لیں گے اور ان کو انکا وعدہ یاد دلائیں گے ۔انھوں نے عوام کے برطرف ملازمین کو مشورہ دیا کہ وہ جنگ بلڈنگ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائیں ہم آپ کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں