راولپنڈی اسلام آباد یونین اف جرنلسٹس کی تنخواہ دلاؤ تحریک میں اللہ تعالی کے خصوصی کرم سے بڑی کامیابی ہوئی ہے۔ آر آئی یوجے کی کاوشوں سے جنگ اخبار دی نیوز اور جیو نیوز کے تمام ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ دلوا دی گئیں ہیں تمام ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ ادا کرنے پر راولپنڈی اسلام اباد یونین اف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک اور دیگر تمام عہدے داروں نے جنگ گروپ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ عید سے قبل تنخواہیں ادا کر کے جنگ انتظامیہ نے جہاں ملازمین کے لیے آسانی پیدا کی وہیں ملازمین اور ان کے بچوں نے جنگ گروپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔۔یاد رہے کہ ار ائی یو جے نے صحافتی اداروں کے مالکان کی جانب سے عید سے قبل تنخواہیں ادا نہ کرنے پر بڑی تحریک شروع کی تھی تاکہ صحافتی اداروں کے ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنوایا جا سکے ۔اللہ کے کرم سے آر آئی یو جے کی تحریک بڑی حد تک کامیابی سے ہمکنار ہوئی ار ائی یو جے نے صحافتی اداروں کی انتظامیہ کی جانب سے الگ سے شکایات پر پی ائی او مبشر حسن سے بھی جمعرات کی صبح ملاقات کی تھی جس میں پی آئی او نے بتایا کہ 2 ارب روپے صحافتی اداروں کو ادا کیے گئے ہیں جس میں 70 فیصد پیمنٹ ہو گئی ہے باقی بھی آج کر دی جائے گی