jang geo ke sadar ki tadfeen aaj hugi

جنگ،جیوکے صدر کی تدفین آج ہوگی۔۔

جنگ اور جیو گروپ کے صدر عمران اسلم 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔عمران اسلم کچھ عرصے سے علیل اور مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ عمران اسلم کے بھائی ریاض اسلم کا کہنا ہے کہ مرحوم کا بیٹا اور بہن لندن سے آئیں گے۔ عمران اسلم کے بیٹے  تیمور کے مطابق جیو اور جنگ گروپ کے صدر عمران اسلم کی نماز جنازہ آج  بعد نمازعصر گھر کے احاطے میں ادا کی جائےگی۔ مرحوم عمران اسلم  کے صاحبزادے تیمور کے مطابق  تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں ہوگی، عمران اسلم 1952ء میں مدراس میں پیدا ہوئے، انہوں نے70ء کی دہائی میں لندن سے تعلیم حاصل کی۔عمران اسلم جیو لانچ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے، جیو نیوز، جیو انٹرٹینمنٹ، جیو سُپر ان کی رہنمائی میں شروع ہوئے۔عمران اسلم کا صحافتی کیریئر بھی شاندار رہا، وہ پاکستان کے ممتاز اخبار دی نیوز کے بانی ممبر بھی تھے۔عمران اسلم دی نیوز میں بطور چیف نیوز ایڈیٹر اور سینئر ایڈیٹر رہے۔عمران اسلم نے 60 سے زائد کامیاب ڈرامے لکھے جو اسٹیج اور ٹی وی کی زینت بنے۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں