پاکستان فیڈرل یونین جرنلسٹ دستور کے صدر حاجی محمد نواز رضا اور سیکرٹری جنرل اے ایچ خانزادہ اور دیگر عہدیداران نے جیو کی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور بروقت ادائیگی کی بات کرنے پر چاند رات کو گیارہ ملازمین کو عدالتی نوٹس بھیجنے کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور اس سلسلے میں جلد لائحہ عمل مرتب کرنے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیو نیوز کی انتظامیہ نے جیو کے ملازمین کے خلاف این آئی آر سی میں مقدمہ دائر کیا ہے جو خود انتطامیہ کے خلاف مقدمہ بن سکتا ہے کیونکہ این آئی آر سی سمیت دیگر قوانین کی ملازمین نے کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے انہوں نے کہا کہ جنگ اور جیو کے ملازمین آٹھ سال سے تنخواہوں میں اضافے نہیں ہوا ہے اور نہ ہی بروقت تنخواہیں ملی ہیں انہوں نے کہا کہ ورکرز کو گریجویٹی اور پرویزن فنڈ جیسے بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا یے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پی ایف یو جے دستور جیو اور جنگ کے ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقوق دلوانے کے لئے جلد جدوجہد کا اعلان کیا جائے گا۔

جنگ،جیو کے خلاف جلد لائحہ عمل کا اعلان۔۔
Facebook Comments