jang geo ka ahtejaaji camp

جنگ جیوکا احتجاجی کیمپ، فیصلہ آج ہوگا۔۔

کورونا وائرس کی سنگین صورتحال کے باعث سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں دفعہ 144کے نفاذ اور جزوی طور پر لاک ڈاؤن کے نتیجے میں کراچی میں جنگ بلڈنگ کے سامنے ایڈیٹر انچیف جنگ اور جیو میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف قائم احتجاجی کیمپ پیر (کل) تک موخر کردیا گیا ہے۔ اتوار کو ایکشن کمیٹی کورونا سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پیر کو احتجاجی کیمپ کا دوبارہ آغاز کا فیصلہ کرے گی جس میں صحافتی تنظیمیں سول سوسائٹیز اور سیاسی جماعتوں کے رہنما میرشکیل الرحمٰن کے خلاف نیب اور حکومتی گٹھ جوڑکے نتیجے میں کی جانے والی کارروائی پر اپنے خیالا ت کااظہار کریں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں