جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الر حمٰن کی اپیل پر جنگ ،دی نیوز اور جیو چینل کے کارکنوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نےآج منگل 24 مارچ کو نیب آفس کے سامنے احتجاج مو خر کر دیا ہے۔۔ چھبیس مارچ کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیاہے ، جس میں آئندہ حکمت عملی طے کی جا ئے گی۔نیب حوالات میں پابند سلاسل جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الر حمٰن نے احتجاج میں شریک جنگ گروپ کے کارکنوں ،صحا فی برادری ،وکلا ء،سیاسی کارکنوں ، تا جر تنظیموںاور مزدور تنظیموں کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے اپیل کی تھی کہ احتجاج موخر کر کے حکومت کی صحت سے متعلق ہدایت پر عمل کیا جا ئے تاکہ عوام محفوظ رہ سکیں۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئر مین نا صر چشتی نے کمیٹی کا اجلاس طلب کر کے 24 مارچ کا احتجاج مو خر کر دیا ہے اور 26 مارچ کو سہ پہر 4 بجے دوبارہ اجلاس طلب کر لیا ہے،جس میں آئندہ کا لا ئحہ عمل طے کیا جا ئے گا ۔
جنگ اور جیو کا احتجاج موخر۔۔۔
Facebook Comments