نیب نے جنگ اور جیو گروپ کے مالک میرشکیل الرحمان کو گرفتار کرلیا۔۔ نیب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میرشکیل الرحمان کو غیرقانونی پلاٹوں کے کیس میں گرفتارکیاگیا ہے۔۔ نیب نے آج میرشکیل کو 54 کنال غیر قانونی اراضی کیس میں طلب کیا تھا۔۔ اس سے قبل میر شکیل 5 مارچ کو پہلی مرتبہ اس کیس میں پیش ہوئے تھے، اس پیشی کی اندرونی کہانی کچھ اس طرح سے سامنے آئی تھی کہ میرشکیل نے پہلی پیشی میں تین ملازم اور دو بچے نیب دفتر ساتھ لے جانے کی درخواست کی تھی تاہم ملازم ساتھ لانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی اور بچوں کو نیب دفتر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔میر شکیل سے استقبالیہ پر شناختی کارڈ لیا گیا اور اندراج رجسٹر پر دستخط کروائے گئے جس کے بعد انھیں کمرہ نمبر 2 میں لے جایا گیا جہاں اس سے قبل نواز شریف اور شہباز شریف سے بھی تفتیش ہو چکی ہے۔۔ جنگ گروپ کے مالک سے متعدد مرتبہ سوال کیا گیا کہ آپ کے میاں نواز شریف سے کیا مراسم ہیں، اس وقت کے وزیر اعلی میاں نواز شریف نے آپ کو غیر قانونی اراضی کیوں الاٹ کی؟دوران تفتیش میر شکیل سے اراضی کے معاہدے کے دستاویزات طلب کی گئیں جو وہ پیش نہ کرسکے۔ اس وقت کے وزیر اعلی نےدرخواست کے بغیر الاٹمنٹ کی سمری ایل ڈی اے کو بھجوائی۔ میر شکیل نے اپنا محل مکمل کرنے کیلے جوہر ٹاون کی دو گلیاں بھی گھرمیں شامل کیں۔ پانچ مارچ کو پہلی پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت میں میرشکیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے مذکورہ پلاٹ ایک پرائیویٹ پارٹی سے خریدا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس تمام کاغذات موجود ہیں اور انہوں نے نیب سے کہا ہے کہ وہ ان سے جو بھی معلومات حاصل کرنا چاہتا ہے وہ تحریری طور پر انہیں بتا دے۔جیو اور جنگ گروپ کے چیئرمین میر شکیل الرحمٰن کو نیب لاہور نے 54 کینال کے پلاٹ میرٹ کے برعکس لیز پر لینے کے حوالے سے جواب جمع کروانے کے لیے طلب کیا تھا۔ اس سلسلے میں میر شکیل الرحمٰن نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہوئے اور کہا کہ انہوں نے مذکورہ زمین ایک پرائیویٹ اونر سے خریدی تھی اور اس کے ثبوت بھی ان کے پاس موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب میں اچھے افسران بھی ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ نیب اور عدالتیں انصاف سے فیصلہ کریں گی۔ نیب حکام جو کچھ مانگنا چاہتے ہیں تحریری طلب کریں۔۔
جنگ جیو کے مالک میر شکیل گرفتار۔۔
Facebook Comments