کراچی کی مقامی عدالت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں جنگ گروپ پر اینکرپرسن اسد کھرل کی جانب سے ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی، جیواورجنگ کے مالکان میرشکیل الرحمان اور میر ابراہیم رحمان عدالت میں پیش ہوئی۔۔جنگ اور جیوکے مالکان کے وکیل کی جانب سے بریت کی درخواست پر وکلا نے دلائل دیئے۔۔اسدکھرل کے وکیل نے کہا کہ من گھڑت خبر چھاپی گئی جس سے ان کے موکل کی ساکھ کو نقصان پہنچا، عدالت نے جنگ اور جیوگروپ کے وکیل کوآئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ آنے کا حکم دیا۔۔کیس کی مزید سماعت گیارہ مئی کو ہوگی۔۔
Facebook Comments