چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جنگ، جیو اور دی نیوز کے رپورٹرز کے سپریم کورٹ میں داخلے پرپابندی لگانے کا عندیہ دےدیا۔۔ چیف جسٹس پاکستان نے وضاحت کی کہ انہوں نے ڈان لیکس کا کہا تھا پاناما لیکس کا نہیں۔۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جنگ اور جیوطے شدہ منصوبے کے تحت غلط خبریں چلا کر عدلیہ کو بدنام کرتے ہیں۔۔آزادی اظہار کا مطلب یہ نہیں کہ آپ عدلیہ کو بدنام کریں، جنگ ، جیو اور دی نیوز غلط خبریں لگاتے اور چلاتے ہیں۔۔ اس موقع پر جنگ کے رپورٹر نے عدالت میں کھڑے ہوکر ججز سے معافی بھی مانگی۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ۔۔پہلے تھپڑ مارلیں اور پھر معافی مانگ لیں تو سب ٹھیک ہوجاتا ہے۔۔؟؟
Facebook Comments