jang mulazimeen par intezamia ka muqadma

جنگ اخبار کا معیار کیوں گرنے لگا؟؟

تحریر: سید عارف مصطفی۔۔

https://jang.com.pk/news/919435

اوپر دیئے گئے لنک کے مطابق انتیس اپریل کو شائع شدہ یہ خبر ملک کے سب سے بڑے اخبار روزنامہ جنگ کےانٹرنیٹ ایڈیشن پہ موجود ہے جس کا انگلش میں جو ترجمہ اسکے انگلش سیکشن میں کیا گیا ہے وہ اس کے بالکل برعکس ہے یوں جو اس کا انگلش سیکشن کا قاری ہے وہ تو یہاں بالکل غلط معلومات پائے گا ۔۔۔۔ ذیل میں دونوں خبریں تلے اوپر ملاحظہ کیجئے

*****************************

طالبان کی جانب سے مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اور سابق افغان صدر حامد کرزئی کو خط موصول ہوئے ہیں۔(اردوخبر)۔۔

انگریزی خبر کچھ یوں تھی۔۔

The Taliban have received letters from Abdullah Abdullah, head of the Reconciliation Council, and former Afghan President Hamid Karzai

اور ایک یہی نہیں ایسی متعددغلطیاں

آئے روز ہوتی چلی جارہی ہیں اور لگتا ہے کہ ان کا نوٹس لینے والا کوئی بھی نہیں ہے بالکل اسی طرح جس اخبار جہاں کے ایڈیٹر انچیف میر جاوید رحمان کو ٓآسودہٗ خاک ہوئے ایک برس سے زائد ہوگیا ہے مگر ادارہٗ جنگ میں کسی نے اس حماقت کا نوٹس نہیں لیا کہ اخبار جہاں میں اب بھی مرحوم کا نام بطور ایڈیٹر انچیف ہی شائع ہورہا ہے اور یہ مضحکہ خیز مگر افسوسناک غفلت بدستور جاری ہے۔۔(سیدعارف مصطفیٰ)۔۔

سندھ حکومت صحافیوں کو مکمل تحفظ دے، کے یوجے۔۔
سندھ حکومت صحافیوں کو مکمل تحفظ دے، کے یوجے۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں