jang mulazimeen ko haaraass blackmail kiye janay ka inkeshaaf

جنگ اخبارکے ڈرائیور کو لوٹ لیا گیا۔۔

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کا راج ہے، موٹرسائیکل پر سوارنامعلوم مسلح ڈاکو ؤں سے شہر کی کوئی گلی اور سڑک محفوظ نہیں رہی، رمضان المبارک میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی کے علاقے عزیز آباد میں جنگ اخبار کی اسٹاف وین کے ڈرائیور کو لوٹ لیا گیا۔ ڈرائیور کو عزیز آباد کے لیاقت علی خان چوک کے قریب لوٹا گیا۔ڈرائیور نےجنگ اسٹاف کو دفتر لانے کے لئے عزیزآباد کے قریب وین روکی تو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ڈرائیور سے واردات کی اور فرار ہوگئے۔۔نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرادیاگیا ہے لیکن ہزاروں دیگر وارداتوں کی طرح اس واردات کے ملزمان  کا بھی پکڑا جانا پولیس کے لئے ناممکن ہی لگ رہا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں