jamia alrasheed mein documentary ke mutabiq workshop

جامعہ الرشید میں ڈاکیومنٹری سے متعلق ورکشاپ

جامعةالرشید کراچی میں ڈاکیومینٹری کے اغراض و مقاصد پر 3 مارچ کو ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف براڈکاسٹر اور ٹرینر مصباح الدین قادری نے کلیةالفنون (شعبہ صحافت) کے طلبہ کو ڈاکیومینٹری بنانے کا طریقہ کار بتایا اور ڈاکیومینٹری کے ذریعے اپنا پیغام پہنچانے کا طریقہ سمجھایا۔ڈاکیومینٹری کا تاریخی پس منظر اور لوگوں تک خبر پہنچانے کے لیے استعمال ہونے والے طریقہ کار پر گفتگو کے ساتھ یہ بھی ذکر کیا کہ دنیا نے قاصد اور ریڈیو سے ڈیجیٹل نیوز تک کا سفر کس طرح طے کیا۔۔طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح قادری نے کہا کہ ڈاکیومینٹری ابلاغ دین اور معاشرے کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔مصباح الدین قادری اپنے فن کے ماہر ترین آدمی ہیں جو تقریبا بیس سال سے میڈیا کی فیلڈ میں اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں