معروف تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ فلمساز جامی نے ادھوری بات کی ہے ، بات کی بھی ہے اورنہیں بھی کی،جامی کو کم ازکم اس شخص کا نام تو لینا چاہئے تھا جس نے اُس کے ساتھ زیادتی کی ۔ ’’جیونیوز‘‘ کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور کالم نگار حسن نثار نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری پر شہباز شریف کی تشویش بجا ہے لیکن عمران خان کو ذمہ دارٹھہرانا نہایت ہی غیر ذمہ دارانہ بات ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا تو جواب ہی نہیں ہے ، اُن کا تو وہ ڈیلی میل کا معمولی سا رپورٹر بھی مذاق اڑا رہا ہے، جگتیں ماررہاہے اور جواب نہیں دیا جارہا ہے،شہباز شریف کوچاہئے کہ اُس کو جواب دے ۔ حسن نثار کا کہنا تھاکہ فلمساز جامی نے جنسی زیادتی کے حوالے سے ادھوری بات کی ہے ، بات کی بھی ہے اورنہیں بھی کی ہے،جامی کو کم ازکم اس شخص کا نام تو لینا چاہئے تھا جس نے اُس کے ساتھ زیادتی کی،اُس کواتنی تو سزادو کہ اُس کا سب کو پتہ چلے۔۔۔
جامی زیادتی والے کا نام بتائے، حسن نثار۔۔
Facebook Comments