وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کیلئے آزاد میڈیالازم ہے‘ میرا کوئی وزیر پیسہ بنارہا ہے تو میڈیا سامنے لائے ‘ ہمارے ہاں تعمیری تنقید کی بجائے بدنیتی پر مبنی تنقید ہوتی ہے ‘تفتان میں زائرین کو رکھنے میں کوئی بدانتظامی نہیں ہوئی تاہم وہاں صحیح سیٹ اپ نہیں تھا۔کورونا کے خلاف مہم کے دوران اسپتال بھی ٹھیک کردیں گے‘ پولیس سے کہوں گا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتارکئے گئے افرادکو رہا کردے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس اب تک ویسے نہیں پھیلا جیسے دوسرے ممالک میں پھیلا ہے، کوئی گارنٹی نہیں اور ہوسکتا ہے دو ہفتے بعد کیسز ایک دم زیادہ ہوجائیں ،قوم کو تیار رہنا چاہیے اور ہمیں انتہائی بْرے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاری کرنی چاہیے،یہاں کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں‘ ایسا تاثر دیاگیا کہ حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ کیا ہورہا ہے، درحقیقت ایسا نہیں تھا‘پاکستان کو ایسی صورتحال کا تجربہ نہیں تھا۔
جمہوریت کے لئے آزاد میڈیا لازم، وزیراعظم
Facebook Comments