وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں۔آزادی صحافت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آزادیٔ صحافت کے عالمی دن پر میڈیا کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ آزادیٔ صحافت کے لیے قربانیاں دینے والے صحافیوں کی خدمات کو سلام ہے، آزادیٔ اظہارِ رائے ہر ایک معاشرے کے اجتماعی شعور کا آئینہ دار ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے، آزاد اور ذمے دار میڈیا بہترین ترجمان، نقیب اور نقاد ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کی آزادی معاشرتی احساسِ ذمے داری سے مشروط ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کی حکومت نے غیر فکری سوچ رکھتے ہوئے صحافیوں کو نشانہ بنایا تھا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت صحافیوں کے جائز حقوق سے کبھی دستبردار نہیں ہوئی۔
جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانا چاہتی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ۔۔
Facebook Comments