jamhooriat ke frogh mein media ka ehem kirdar hai

جمہوریت کے فروغ میں میڈیا کا اہم کردار ہے، گورنر پنجاب۔۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گوجرانوالہ میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے)کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی مثبت تنقید سے حکومت کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ ملک مشکل صورتحال سے گزر رہا ۔جمہوریت کے فروغ میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔اگر حکومت میں بیٹھے افراد میڈیا کی تنقید کو مثبت انداز میں لیں اور اس پر غور کریں تو اس سے ملک میں بہتری آئے گی۔ عوام کا اصل مسئلہ مہنگائی ہے۔ کوشش ہے کہ غریب لوگوں کی مشکلات میں آسانیاں پیدا کروں۔ گورنر ہائوس کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں۔ آپ لوگوں تک سچ پہنچانے کیلئے جان پر کھیل کر کوریج کرتے ہیں۔ بہت سے صحافیوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ آپ کی مثبت تنقید سے اپنااپنا احتساب کرنا چاہیے۔ پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار صرف سیاستدان نہیں بلکہ ججز، جرنیل اور بیورو کریٹس بھی ہیں، جب تک سب کا احتساب نہیں ہوگا ملک ٹھیک نہیں ہو گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں