چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ جمہوری نظام میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔۔ آزادی اظہار رائے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے ،ان خیالات کا انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ صحافیوں کے دیگر مطالبات بشمول پریس گیلری کی وسعت، جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کو مزید بہتر کیا جائے گا۔،چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر میڈیا سینٹر تک ٹی وی کیمرے لے جانے کی اجازت کا فیصلہ پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی سربراہوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

Facebook Comments