Jameel Farooqui ko 2 haftay keliye jail bhejdia gya

جمیل فاروقی کا دوروزہ پولیس ریمانڈمنظور۔۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بول نیوزکے اینکر جمیل فاروقی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔ جمیل فاروقی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا اور سنایا۔ایک صفحے پر مشتمل تحریری فیصلہ ڈیوٹی مجسٹریٹ میاں اظہر ندیم نے جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا کہ جمیل فاروقی کو اسلام آباد پولیس کےخلاف وی لاگ کرنے پر گرفتار کیا گیا،جمیل فاروقی نے اسلام آباد پولیس پر شہباز گِل کو ٹارچرکرنے کا الزام لگایا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،اسلام آباد پولیس جمیل فاروقی کا موبائل اور دیگر ڈیوائسز برآمد کرنا چاہتی ہے،جبکہ ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔تحریری فیصلےمیں کہا گیا کہ ملزم کے وکیل نے کہا جمیل فاروقی نے اپنے ذرائع سے خبر دی، تفتیش کے لیے موبائل فون اور دیگر ڈیوائسزکی برآمدگی ضروری ہے۔عدالت نے کہا کہ دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے، 25 اگست کو ملزم کو میڈیکل رپورٹ کیساتھ پیش کیا جائے۔ دریں اثنا اینکر پرسن جمیل فاروقی کی اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس اہلکار کی جانب سے انہیں تھپڑ مارنے اور دھکے دینے کی ویڈیو سامنے آگئی۔جمیل فاروقی کو عدالت میں پیشی کے بعد واپس لے جایا جانے لگا تو ایک پولیس اہلکار نے انہیں پیچھے سے تھپڑ مارا جس کے بعد انہیں دھکے دے کر زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کرتا رہا۔ اس دوران جمیل فاروقی کچھ بولنے کی کوشش کرنے لگے تو انہیں مزید دھکے دیے گئے۔خیال رہے کہ جمیل فاروقی کو کراچی میں گرفتار کیا گیا تھا اور گزشتہ شب انہیں اسلام آباد لایا گیا۔  انہیں آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ جمیل فاروقی کو 25 اگست کو میڈیکل رپورٹ کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے۔ اینکر پرسن پر الزام ہے کہ انہوں نے اسلام آباد پولیس کے خلاف وی لاگ کیا اور اس میں شہباز گل پر تشدد کے حوالے سے الزامات عائد کیے تھے۔

ary jald bahal kia jaye | Fahad Mustafa
آزادی اظہار رائے کی تعریف ہم سب غلط پڑھتے ہیں، ہائیکورٹ۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں