جماعت اسلامی کی انسانی ہاتھوں کی رنجیر میں میڈیا کے نمائندوں سے بدتمیزی کی گئی۔۔ جماعت اسلامی کے کارکنان نے جی این این کے رپورٹر عبدالرحمان فاروقی اور نائنٹی ٹو نیوز کے کیمرہ مین طلحہ بختیار کو تشدد کاُنشانہ بنایا ۔۔ ریلی کے دوران جماعت اسلامی کے عہداران سے شکایت کی گئی جسکابھی کوئی ازالہ نہ ہوسکا۔۔اطلاعات کے مطابق کراچی میں یوم کشمیر پر جماعت اسلامی کے تحت انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی اس دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی گاڑی کے پروٹوکول میں موجود کار سواروں نے میڈیا ورکرزپر تشدد کیا گاڑی نمبر بی سی ایل سات چھ سات، میں چار افراد سوار تھے اس کے علاؤہ ایک بائیک پر سوار دو کارکنوں نے بھی گالم گلوج کی فوٹیج بنانے پر کیمرہ مین کو دھکے دیئے اور پھر ھاتھاپائی کی میڈیا کی ڈی ایس این جی وینز کا راستہ روک کر کھڑے ہو گئے۔۔جب اس حوالے سے جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کا بتایا گیا تو ان کا کہنا تھا یہ معاملہ ان کے نوٹس میں آچکا ہے۔۔ آئندہ کوشش ہوگی کہ ایسا کوئی واقعہ نہ ہوسکے۔۔
جماعتی کارکنوں کے ہاتھوں میڈیا کی تذلیل۔۔
Facebook Comments