jamat e islami sahafion ke sath hai | Siraj Ul Haq

جماعت اسلامی نے پیکا قانون مسترد کردیا۔۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس حکومت کا آزادی اظہارپر پابندی کا فاشسٹ ہتھکنڈا ہے۔ حکمران چاہتے ہیں کہ عوام بھیڑ بکریاں بن کر رہیں، کوئی اس پر تنقید نہ کرے۔ میڈیا پر قدغنوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں، جابرانہ طرزِ حکومت کسی صورت قبول نہیں، حکمران اپوزیشن اور عوام کو کارنر نہیں کر سکتے۔ جماعت اسلامی ہر سطح پر میڈیا کی آزادی کے لیے جدوجہدکرے گی۔ حکمرانوں کو تنقید برداشت نہیں تو گھر چلے جائیں۔منصورہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے ایوانِ صدر کو آرڈیننسز کی فیکٹری میں تبدیل کر دیا۔  ملک میں آزادی اظہار پر پابندی، الیکشن میں دھاندلی کی بنیادیں رکھی جا رہی ہیں، ایسا جاری رہا تو جمہوریت صرف نام کی ہی رہ جائے گی۔انہوں نے کہا بدقسمتی سے 73برسوں میں ملک میں جمہوری اقدار مضبوط نہیں ہو سکیں۔ سیاسی جماعتوں پر چند گھرانوں کے قبضے ہیں۔ ملک میں انصاف اور قانون نام کی چیزیں صرف ڈکشنریوں تک محدود ہو گئیں۔ عوام اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے اٹھیں اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ ظلم اور ناانصافی کے خلاف تب تک جدوجہد جاری رہے گی جب تک پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست نہ بنا لیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں