پی ایف یو جے کی کال پر پیکا ایکٹ کے خلاف کراچی یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام پریس کلب میں جاری تین روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ کا اختتام ہو گیا، کیمپ کے تیسرے روز مختلف سیاسی و مزدور رہنماوں سمیت وکلاء اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کیمپ میں شریک رہنماوں کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ کا نفاذ آزادی صحافت اور اظہار رائے سمیت عوام کو جاننے کے حق سے محروم کرنا ہے، کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان، پی ایف یو جے کے نائب صدر خورشید عباسی ،ممبرایف ای سی جاویدچوہدری ،سابق صدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران اورجنرل سیکرٹری کے یو جے سردار لیاقت نے کہا کہ، پیکا ایکٹ کی عدم منسوخی کی صورت میں جلد ہی احتجاج کے اگلے مرحلے کا اعلان کیا جائے گا، کیمپ کے شرکا کی جانب سے پیکا ایکٹ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ کیمپ کے اختتام پر پریس کلب کے باہر احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی اور پیکا ایکٹ کے خلاف شدید نعرےبازی کی گئی بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماؤں اسد اللہ بھٹو ، معراج الہدی صدیقی نے کہا کہ جماعت اسلامی پیکا کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جاری تحریک کی مکمل حمایت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی آڑ میں آمریت مسلط ہے انشاءاللہ عوام کی مدد سے ان نااہل حکمرانوں کو ایوانوں سے نکال باہر کریں گے۔ احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے جنرل سیکرٹری سردار رحیم نے کہا کہ پیکا ایکٹ کے خلاف پوری قوم کو احتجاج کرنا چاہیے یہ مسئلہ صرف میڈیا کا نہیں ہے بلکہ سب کا مسئلہ ہے حکمرانوں نے طاقت کے زعم میں یہ کالا قانون لایا ہے لیکن انہیں صحافیوں اور عوام کی طاقت کا علم نہیں فنکشنل لیک پیکا کے خلاف جاری پی ایف یو جے اور صحافیوں کی تحریک کی مکمل حمایت کرتی ھے ۔پی ٹی آئی آزاد کشمیر سندھ زون کے صدرمقصود الزماں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ حکمراں جب اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو انہیں آزاد صحافت یادآتی ہے اور جب حکومت میں ھوتے ہیں توآزاد میڈیا کا گلا گھونٹنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں پیکا قانون ایک کالا قانون ہے اس کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ اس کی منسوخی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔ کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائج نے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پیکا قانون ختم کرنا ہوگاآزادی اظہار رائے پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی غلامی درغلامی کسی صورت قبول نہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی حیثیت صرف ایک کلرک کی ہے ان کی نہ کوئی اپنی زبان ہے نہ ہی ان کے پاس اختیارات ہیں کراچی بار صحافیوں اور پاکستان فیڈرل یونین اف فیڈریشن کی پیکا کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کا حصہ ہے اور مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔احتجاجی کیمپ سے متحدہ قومی مومنٹ کے رہنماؤں ادریس علوی ایڈوکیٹ سلیمان ایڈوکیٹ انور ترین خان فیصل کیمونسٹ پارٹی کے رہنماؤں حسین خان مصطفی راجپر ذوالفقار رستمانی لیبر رہنما منظور رضی پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنما محمد سومر بھنگواڑ گل بیگ چھٹو ، سینئر صحافیوں آفتاب سید معراج فاطمہ عابد حسین سہیل سانگی پروفیسر توصیف احمد نعمت اللہ بخاری عارف ھاشمی سرفراز احمد رفیق قمر خان شیخ، شمس کیریو، اشرف بھٹی، شہزاد چغتائی ،وسیع قریشی ،نیشنل پارٹی کے رہنما غلام نبی بیرانی پی ٹی سی ایل سٹاف یونین یونین کے سابق صدر صابر حسین مجیب فوٹو جرنلسٹس ایکسی لینسی کے فیصل مجیب اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سینیئر صحافی ایوب جان سرہندی، افضل ندیم ڈوگر، نواب قریشی، نصیر احمد، عمران جونیئر، مشتاق سہیل ،ریاض سہیل ،ھارون خالد، اختر شیخ، نور محمد کلہوڑو، ذوالفقار راجپر، اکرم خان، لیاقت مغل ،اطہر حسین، نذہت شیریں، شاہ فصیع، ذوالفقار واوچو ،جاوید جئےجا ، فیاض ارائیں ،فضل رزاق ، اطہر جاوید صوفی، پرویزجٹ ،رسولِ بخش چنا، محمود الحسن، شکیل احمد، شکیل ذکی، ڈلیم داؤد مرزا محبوب عالم فہمیدہ ریاض سمیت صحافیوں اور سول سوسثاور مختلف سیاسی مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی احتجاجی کیمپ کے اختتام پر کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
![JAMAT E ISLAMI FUNCTIONAL LEAGUE PTI MQM NE PECA KE KHILAAF AHTTEJAJ KI HIMAYAT KARDI](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2025/02/KUJ-protest-800x320.jpg)
جماعت اسلامی، فنکشنل لیگ، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم نے پیکا کے خلاف احتجاج کی حمایت کردی۔۔
Facebook Comments