سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہا ہے کہ آزاد اور خودمختار میڈیا ملکی ترقی کی ضمانت ہے، پاکستان میں مارشل لاز اور نام نہاد جمہوری ادوار میں میڈیا کو کنٹرول کرنے کی سازشیں ہوتی رہیں،حکمران طبقہ آزادی صحافت سے خوفزدہ ہے،تحریک انصاف( پی ٹی آئی) حکومت نے سنسرشپ پالیسی جاری رکھی اور صحافت اور صحافیوں پر ہر طرح کی قدغنیں قائم کرنے کی کوششیں کیں، آزاد میڈیا کی جنگ میں جماعت اسلامی صحافیوں کے ساتھ ہے، آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں، جماعت اسلامی کے اراکین میڈیا سے وابستہ افراد کی عزت و احترام کریں اور دوسری سیاسی جماعتوں کے لیے مثال بنیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں تین روزہ مرکزی میڈیا ورکشاپ سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیا، ورکشاپ میں جماعت اسلامی کےصوبائی،ضلعی میڈیا سیلزکےنمائندے اوربرادرتنظیمات کے ممبرز شرکت کر رہے ہیں،تین روزہ ورکشاپ میں موبائل جرنلزم، ڈیجیٹل میڈیا اور سائبر کرائم سمیت دیگر موضوعات پر لیکچر ہوں گے۔میڈیا ورکشاپ کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے قیصر شریف نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ہمیشہ سے مطمع نظر رہا ہے کہ اس سے وابستہ افراد کی دینی، اخلاقی اور پیشہ وارانہ طور پر مکمل تربیت ہو، میڈیا کی اہمیت اگرچہ پچھلی ایک صدی سے اہم رہی ہےمگر موجودہ ٹیکنالوجی کے دور میں اس کی ہیئت میں انقلابی تبدیلیاں آئی ہیں،دنیا گلوبل ویلیج بن چکی ہے اور انفارمیشن کا پھیلاؤ ایک عظیم شکل اختیار کر چکا ہے۔
جماعت اسلامی صحافیوں کے ساتھ ہے، قیصر شریف۔۔
Facebook Comments