اداکارہ اقرا عزیز نے کہا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی شوق تھا کہ ان کی جلد شادی اور ان کے ہاں بچے پیدا ہوں۔اقرا عزیز کا ایک نجی ٹی وی شو کو دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر اپنے خیالات شیئر کیے۔شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری عمر شوہر سے 11 سال کم ہے، مجھے بچپن سے ہی جلد شادی کرنے کا شوق تھا اور اسی طرح بچے پیدا کرنے کا بھی شوق تھا۔خود سے زائد العمر مرد سے شادی کے فوائد بارے بات کرتے ہوئے اقرا نے کہا کہ ایسے افراد ہر معاملے میں زیادہ تجربہ کار ہوتے ہیں، انہوں نے زندگی اور دنیا کو اچھی طرح سمجھ رکھا ہوتا ہے، اس لیے وہ متعدد مسائل میں رہنمائی کر سکتے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میں خود شوہر کے زائد العمر ہونے کی وجہ سے ان سے متعدد مشورے لیتی ہوں، جس کا مجھے فائدہ ہوتا ہے، ہر لڑکی کو خود سے زائد العمر مرد سے شای کرنی چاہیے۔