jald qoum ko khush khabrian milne wali hein

جلد قوم کو خوشخبریاں ملنے والی ہیں، نگراں وفاقی وزیر۔۔

نگران وفاقی وزیر مذہبی امور  اور معروف دینی اسکالر اور ٹی وی میزبان انیق احمد نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر اپنی اہلیہ کے ردعمل سے عوام کو آگاہ کر دیا۔ وی جیو نیوز کے مطابق کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا ہے کہ بہت جلد قوم کو خوشخبریاں ملنے والی ہیں، گھبرانے کی بات نہیں ، مسائل پر جلد قابو پا لیں گے۔ گھر میں جب بجلی کا بل زیادہ آتا ہے  تو بیوی لڑتی ہے۔بجلی کے بھاری بلوں سے متعلق وزیر مذہبی امور کا بیان تو ایک طرف مگر عوام کی حالت انتہائی پتلی ہو گئی ہے۔ غریب لوگوں کو اتنے بھاری بل دیئے جا رہے ہیں کہ وہ گھر کا سامان بیچنے تک مجبور ہو گئے ہیں۔ ہوشربا بلوں سے تنگ شہریوں نے بجلی کے بل جلا کر اپنی پریشانی حکومت تک پہنچانے کی کوششیں کر رہے ہیں مگر حکومتی  شخصیات محض بیان بازی میں مصروف ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں