پریس کلب جلالپورجٹاں کے نو منتخب صدر ڈاکٹر ارشاد مرزا اور جنرل سیکرٹری قاری محمد ابوبکر غزالی نے کابینہ کا اعلان کر دیا مقامی ہوٹل میں ہونے والے پریس کلب کے اجلاس میں کلب کے چیف الیکشن کمیشنر راجہ علی حسن جرال ایڈووکیٹ ، ممبران راجہ ذاہد حسین جرال ایڈووکیٹ اور راجہ جنید جرال ایڈووکیٹ نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی اور نو منتخب صدر ڈاکٹر ارشاد مرزا اور جنرل سیکرٹری قاری محمد ابوبکر غزالی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے اجلاس میں ڈاکٹر ارشاد مرزا نے اپنے خطاب میں نو منتخب کابینہ کا اعلان کیا جس کے مطابق سرپرست اعلیٰ حاجی محمد لطیف بھٹہ ، سرپرست لالہ محمد اشفاق ایاز ، سرپرست ظہور احمد مرزا ، گروپ لیڈر ڈاکٹر ملک طارق سلیم ، چیرمین چوہدری شہروز عالم ، وائس چیرمین مدثر چیمہ ، عمران بٹ ، ارشد جمیل سیفی ، چیرمین ٹوور کمیٹی پرنس شاہد بھٹہ ، سینئر نائب صدر شاہد ڈار ، نائب صدور ایم رزاق شاکر ، رانا شاہد پاشا ، محمد نواز ، عیسیٰ خان ، جائنٹ سیکرٹری ارسلان خلیل ، فنانس سیکرٹری سید وسیم شاہ ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات حافظ زبیر احمد ، سیکرٹری تقریبات وہاب اکرم انصاری ، آفس سیکرٹری مقتاصد ڈار ، چیرمین مجلس عاملہ مرزا طارق محمود ، ممبران مجلس عاملہ راجہ محمد ادریس ، شہزادہ علی مقصود انصاری ، شاہد رفیق ، حافظ راؤف اقبال ، پی ایس او ٹو جنرل سیکرٹری ناصر محمود ملک ہونگے اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر ڈاکٹر ارشاد مرزا ، جنرل سیکرٹری قاری محمد ابوبکر غزالی اور دیگر نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان شاءاللہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ شہر کے مسائل کے حل کے لیے بھی اپنا رول ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ الحمدللہ جمہوری نظام کے مطابق جس طرح پریس کلب کے انتخابات کا مرحلہ مکمل کیا گیا اس پر الیکشن کمیشن کی کارکردگی بھی لائق تحسین ہے اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر راجہ علی حسن جرال ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پریس کلب جلالپورجٹاں کی صحافی برادری نے ہم پر جو اعتماد کا اظہار کیا اسے کبھی بھلا نہ پائیں گے ان شاءاللہ کوشش کریں گے کہ پریس کلب کی فلاح و بہبود اور شہری مسائل کے حل کے لیے صحافی برادری کی طرف سے اٹھائی جانے والی آواز کا حصہ بنیں اس موقع پر پریس کلب جلالپورجٹاں سے تعلق رکھنے والی صحافی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔
جلالپورجٹاں پریس کلب کی کابینہ کا اعلان۔۔
Facebook Comments