خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا جس نیوز چینل نے چیئرمین نیب سے متعلق یہ خبر بریک کی اس چینل میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین حصے دار ہیں اور اس کے مالک طاہر خان پتا نہیں کہ وہ حصہ دار ہیں یا مالک ہیں ۔خواجہ آصف کا کہناتھا کہ ٹی وی چینل پر بیٹھ کر ایک صداقت علی صاحب نے کہا کہ وہ وزیراعظم کے معاون خصوصی رہے ہیں لیکن ہم نے دو دن سے انہیں میٹنگ میں بلانا چھوڑ دیاہے ۔ خواجہ آصف کا کہناتھا کہ اس سے ظاہر ہوتاہے کہ چیئرمین نیب کو کس لیے ٹارگٹ کیا جارہاہے ، جب کسی چینل نے یہ بوجھ اٹھانے سے انکار کیا تو ایک ایسا چینل نے خبر چلائی جس میں جہانگیر ترین کی حصے داری ہے ، طاہر خان جو کہ تقریبا 15 سالوں تک پاکستان تحریک انصاف کی تمام کمپینز ، تشہراور میڈیا ہینڈلنگ کے ایڈوائزر رہے ہیں جبکہ ٹی وی پر بھی یہ بات آ رہی ہے کہ وہ وزیراعظم کے بہت قریبی ہیں اور میٹنگز میں بیٹھتے ہیں۔۔۔
نیوزون میں جہانگیر ترین بھی حصہ دار؟؟
Facebook Comments