صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے لندن پلان کے ذریعے جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ سے نا اہل کرایا، اب بھی کچھ بروکرز کو اٹھا کر انہیں جہانگیر ترین اور سلیمان شہباز کے خلاف گواہی دینے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ جس وقت سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین کی نا اہلی کا کیس چل رہا تھا اسی وقت لندن کے ہلٹن ہوٹل میں میٹنگ میں یہ طے پایا کہ کس طرح جہانگیر ترین کو نا اہل کرانا ہے۔عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ لندن کے ہوٹل میں ہونے والی میٹنگ میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی موجود تھے۔ اس میٹنگ میں ایک بہت بڑا سرمایہ کار بھی شامل تھا، یہ اتنا فراخ دل آدمی ہے کہ اس کا کوئی دوست اگر اسے یہ کہے کہ اس نے مکان بنانا ہے تو یہ سرمایہ کار 4 سے 5 کروڑ ایسے ہی دے دیتا ہے۔ ایک شخص نے 4 جگہوں سے الیکشن لڑا جس پر 25 کروڑ روپے خرچ ہوئے، یہ بھی پتا چلانے کی ضرورت ہے کہ یہ پیسے کس نے دیے۔عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ ہلٹن ہوٹل کے 15 ویں فلور پر ہونے والی میٹنگ میں ایک صحافی کے ذریعے ایک ڈاکیومنٹ لیک کرائی گئی جس کی بنا پر جہانگیر ترین نا اہل ہوئے، اسی صحافی نے بعد میں یہ خبر بھی دی تھی۔
جہانگیر ترین کو نااہل کرانے میں ایک صحافی کا کردار اہم تھا۔۔
Facebook Comments