پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیرخان ترین نے معروف ٹی وی اینکرز وسیم بادامی اور شاہزیب خانزادہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق جہانگیر ترین نے موقف اختیار کیا ہے کہ وسیم بادامی اور شاہزیب خانزادہ نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔23جنوری کو آن ایئر ہونے والے پروگرام میں دونوں اینکرز نے ان کیخلاف جھوٹے الزامات لگائے۔جہانگیر ترین نے دونوں اینکرز کو چودہ دنوں میں معافی مانگنے کا کہا ہے بصورت دیگر انہوں نے کہا ایک ارب روپے ہرجانے کی قانونی کارروائی ہوگی۔جہانگیر ترین کے مطابق مذکورہ پروگرام برطانیہ اور یورپ میں بھی دیکھا گیاہے اور وہ وہاں بھی ان کے خلاف قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Facebook Comments