روزنامہ جہان پاکستان کے متاثرین کو واجبات کی ادائیگیاں کردی گئیں۔ پنجاب یونین آف جرنلٹس کے صدر زاہد رفیق بھٹی، جنرل سیکرٹری خاور بیگ اور اراکین مجلس عاملہ نے روزنامہ جہان پاکستان کے متاثرین ملازمین کو واجبات کے چیک جاری کرنے پر انتظامیہ اور مالکان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پنجاب یونین آف جرنلٹس کے صدر زاہد رفیق بھٹی ، جنرل سیکرٹری خاور بیگ و اراکین مجلس عاملہ نے روزنامہ جہان پاکستان انتظامیہ اور مالکان کے اس اقدام اور نیک جذبات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ ادارہ آئندہ بھی کارکنوں کے حقوق کی جدوجہد میں صف اول میں ہوگا۔ صدر پی یوجے اور ایگزیکٹیو باڈی نے ادارہ ہذا کی ترقی و کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔
Facebook Comments