ملک کے چار اسٹیشن کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان سے شائع ہونے والے اخبار جہان پاکستان میں بھی بڑے پیمانے پر چھانٹیاں کی جارہی ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ پریس،مارکیٹنگ اور نیوز کے علاوہ دیگر شعبوں سے اب تک ستر سے زائد لوگوں کو نکال دیا گیا ہے۔۔پپو کے مطابق فہرستیں بن گئی ہیں جن کے مطابق روزانہ کچھ نہ کچھ اسٹاف فارغ کیا جارہا ہے۔۔۔ پپو نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ جہان پاکستان مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے۔۔پپو کے مطابق تمام برطرفیاں ماہ رمضان میں اچانک سے کی گئی ہیں بے روزگار ہونے والوں کو کوئی نوٹس تک نہیں دیا گیا بلکہ اچانک انہیں برطرفی کا پروانہ تھما کر تمام ورکرز کی عید خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔۔ حیرت انگیز طور پر کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں اس معاملے پر تمام صحافتی تنظیمیں ستو پی کر سورہی ہیں۔۔ انہیں کارکنان کی برطرفیوں کا ذرا سا بھی احساس تک نہیں۔۔۔
جہاں پاکستان میں بڑے پیمانے چھانٹیاں۔۔
Facebook Comments