پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکریٹری جنرل ناصر زیدی نے کوہلو بلوچستان سے بولان کے صحافی فاروق جتوئی کے اغواس کی شدید مذمت کی ہے۔ لیویز نے اس موقع پر چیف سیکریٹری کی آمد کے سلسلے میں کوریج سے میڈیا کو روکا۔ پی ایف یوجے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ فاروق جتوئی جو بولان میں پریس کلب ڈاہر کے رکن ہے، لیویز (سیکورٹی فورسز) نے ان کے گھرپر چھاپہ مارا۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ فاروق جتوئی کو جبری لاپتہ کردیا گیا ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر اور سیکریٹری نے فاروق جتوئی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحافیوں کے لئے اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام کو مشکل بنادیا گیا ہے۔ الزام لگایا کہ حکومت میڈیا کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کررہی ہے انہوں نے مقامی صحافی نذر بلوچ قلندری کو چیف سیکریٹری کی آمد کے موقع پر فرائض کی انجام دہی سے روکنے کی مذمت کی۔
