پی ایف یو جے کی کال پر کراچی یونین آف جرنلسٹس(کے یو جے) ایڈھاک کمیٹی کے زیر اہتمام بول نیوز روزنامہ انتخاب حب اور روزنامہ دنیا سمیت دیگر صحافتی اداروں کی جانب سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں کے خلاف حتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں مطالبہ کیا گیا کہ بول نیوز، روزنامہ دنیا روزنامہ انتخاب حب/کراچی اور دیگر صحافتی اداروں سے جبری طور پر برطرف ملازمین کو فوری بحال کیا جائے بصورت دیگر ان کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے احتجاجی مظاہرے سے سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یوجے وکنوینر سندھ ایکشن کمیٹی پی ایف یو جے مظہر عباس کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے سردار لیاقت ممبر ایف ای سی جاوید چودھری ، چیئرمین ایڈھاک کمیٹی کے یو جے امتیاز خان فاران ، سینئر صحافی نعمت اللہ بخای ودیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ میڈیا کے اداروں کی بندش کے خلاف احتجاج کیا آج ان اداروں کے اپنے ورکرز کو جبری برطرف کیا گیا تو ہم ان کے خلاف بھی سڑکوں پر ہیں اگر ان مالکان نے برطرف ملازمین کو بحال نہ کیا تو پھر ان کے دفتروں کے باہر احتجاج ہوگا انہوں نے کہا کہ مالکان کو یاد نہیں جب ان کے اداروں کے خلاف حکومت کی جانب سے کاروائی ہوتی تھی تو ہم ان کے لیے بھرپور احتجاج کرتے تھے آج ان مالکان نے اپنے ملازمین کو جبری برطرف کیا ہے تو بھی ہم ان کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جب تک یہ ملازمین بحال نہیں ہوتے تب تک جد و جہد جاری رہے گی آج یہی مالک اپنے ملازمین کو نکال رہے ہیں جنہوں نے ان کےلیے سڑکوں پر احتجاج کیا ہم نے ماضی میں ان اداروں کے لیے بہت احتجاج کئے ان مالکان کو یہ نہیں بھولنا چاہئے ملازمین کی بحالی اور ان کو حقوق دلانے تک ہماری جد و جہد جاری رہے گی اس موقع پر جبری برطرفیوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ برطرف ملازمین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔