آج نیوز میں جبری برطرفیوں کا سلسہ تاحال جاری ہے جس کا نشانہ اس بار ایک سینئر اینکر کو بنایاگیا ہے۔۔ جو پچھلے 8 سال سے ادارہ سے منسلک تھے، واضح رہے کہ 2 ماہ قبل نئے ڈی این نے آڈیو لیکس کے بعد ٹاؤن ہال میٹنگ میں یہ اعلان کیا تھا کہ اب کسی کو نہیں نکالا جائے اور چینل کی گرتی ریٹنگ پر توجہ دی جائے گی لیکن ہر اعلان ،ہر دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا۔ پپو کے مطابق مذکورہ اینکر ۔۔نئے ڈائریکٹر نیوز اور اس کے ہمنوا بزنس اینکر کی سیاست اور انا کا شکار ہوا ہے جس سے نیوز فلور کے ملازمین خوف و ہراس کا شکار ہوگئے ہیں۔پپو کے مطابق کچھ ماہ سے سینیئر اینکر سے فرمائشی نائٹ شفٹ کرنے کا کہا جارہا تھا جسے اس نے مسترد کردیا تھا کیونکہ اس کا موقف تھا کہ وہ پچھلے 8 سال سے لیڈنگ اینکر رہا ہے، کرنٹ افیئرز کے شوز ہوں یا ٹرانسمیشن سب میں اس کا لیڈنگ رول رہا ہے لہذا جونیئر اینکرز کی موجودگی میں اس سے یہ شفٹ کرانا فقط ذاتی انا کی تسکین ہے جس کے بعد اسے پچھلے ایک ماہ سے آف ایئر کرکے اس پر استعفی دینے کیلیئے دباؤ ڈالا جارہا تھا۔۔اور اب جمعرات کے روز ان کی برطرفی کا پروانہ جاری کردیاگیا۔۔
جبری برطرفیوں کا سلسلہ جاری، سینئر اینکر فارغ۔۔
Facebook Comments